پارکوں اورتفریحی مقامات پرماسک کے بغیرداخلہ پرپابندی ہوگی

July 29, 2021

لاہور(خصوصی رپورٹر)کمشنر لاہور کیپٹن (ر) محمد عثمان کی زیر صدارت کورونا ایس او پی عملدرآمد کے حوالے سے اجلاس ہوا۔ کمشنر نے کہا کہ لاہور کے پارکوں، تفریحی مقامات پر ماسک کے بغیر داخلہ و تفریح پر پابندی ہوگی، ڈومیسائل، برتھ سرٹیفکیٹ ودیگر سرکاری خدمات کی فراہمی ماسک پہننے سے مشروط کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔