لاہورپریس کلب میں بد رمنیر چوہدری کیساتھ خصوصی نشست

July 29, 2021

لاہور(خصوصی نمائندہ)لاہور پریس کلب کی گورننگ باڈی نے سینئر صحافی و پریس کلب کے سابق صدر بدر منیر چوہدری کے ساتھ ایک خصوصی نشست کا اہتمام کیا ۔ تقریب میں لاہور پریس کلب کے صدر ارشد انصاری ، سینئر نائب صدر جاوید فاروقی ، سیکرٹری زاہد چوہدری ، جوائنٹ سیکرٹری خواجہ نصیر ، ممبر گورننگ باڈی نفیس احمد قادری ، پروفیسر سرور سکھیرا، شاہد حمید ، ڈاکٹر کنور فیروز مرزا ذوالفقار رانا امیر خان ، ڈاکٹر طارق جاوید ، رانا لیاقت ،شیخ ذوالفقار احمد ، اشفاق کاظمی جواد احمد ، گلوکارہ ثمن احمد، سینئرصحافی اقبال بخاری ، کارٹونسٹ جاوید اقبال ، قمرالزمان بھٹی ، پرویز الطاف ، نواز طاہر ، احسن ضیاء، طارق نور ، صداقت مغل ، مبشر حسن ، رانا عمران،محبوب عالم سمیت مختلف شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی ۔ اس موقع پر بدر منیر چوہدری نے کہاکہ لاہور پریس کلب میرا عشق ہے ۔