جوہرٹائون میں میڈیکل سنٹر" بی ای کے ایس ‘‘ نے کام شروع کردیا

July 29, 2021

لاہور (خصوصی نمائندہ) جدید طبی سہولیات سے آراستہ ایڈوانس میڈیکل سروسز سینٹر " بی ای کے ایس" نے جوہر ٹاؤن میں کام کا آغاز کردیا ۔ اس سینٹر میں لیبارٹری ٹیسٹ ، ریڈیالوجی ڈائگناسٹک کی سہولیات ، کلینکل کنسلٹنسی ، کووڈ 19 ٹیسٹ اور ویکسینیشن کی سہولت بھی دستیاب ہے ۔ صوبائی وزیر میاں محمود الرشید نے اسٹیٹ آف دی آرٹ بی ای کے ایس میڈیکل سینٹر کے قیام اور مذکورہ سہولیات مریضوں کو انکے گھروں پر فراہمی کے اقدام کو سراہتے ہوئے کہا کہ ایسے جدید میڈیکل سینٹر کا قیام احسن اقدام ہے ۔ اس موقع پر بی ای کے ایس کی سینئر کنسلٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر زرفشاں طاہر ، لیبارٹری انچارج ڈاکٹر عبید اللہ قاضی ، سی ای اؤ بی ای کے ایس فیصل قاسم اور دیگر اسٹاف ممبر بھی موجود تھے ۔