رمضان بی بی ڈپٹی چیف نرسنگ سپرنٹنڈنٹ ،رقیہ بانو نرسنگ سپرنٹنڈنٹ جنرل ہسپتال تعینات

July 29, 2021

لاہور(خصوصی نمائندہ)محکمہ صحت پنجاب نے رمضان بی بی کو ڈپٹی چیف نرسنگ سپرنٹنڈنٹ اور رقیہ بانو بطورنرسنگ سپرنٹنڈنٹ لاہور جنرل ہسپتال تعینات کر نے کے احکامات جاری کر دئیے ہیں۔رمضان بی بی اور رقیہ بانو کا کہنا تھا کہ وہ پرنسپل پوسٹ گریجویٹ میڈیکل انسٹی ٹیوٹ پروفیسر ڈاکٹر سردار محمد الفرید ظفر کی خصوصی طور پر مشکور ہیں۔ اور اس امر کا اعادہ کرتی ہیں کہ پوری لگن اور تندہی سے دکھی انسانیت کی خدمت کا مشن جاری رکھیں گی۔انہوں نے کہا کہ نرسنگ کمیونٹی کی میڈیکل کے شعبے میں اہمیت لاز م و ملزوم ہے جو ڈاکٹرز کے شانہ بشانہ مریضوں کی دیکھ بھال کے لئے دن رات سرگرم عمل ہوتی ہے۔