ولایت آباد نمبر 2 میں سیوریج کا مسئلہ، شاہ محمود کے سیکرٹری نے علاقے کا دورہ کیا

July 29, 2021

ملتان(سٹاف رپورٹر )ولایت آباد نمبر 2میں سیوریج کا مسئلہ شدت اختیار کر گیا،اہل علاقہ کے احتجاج کے بعدوزیر خارجہ و علاقہ ایم این اے شاہ محمود قریشی کے پرسنل سیکرٹری شاہد مظفر نے مقامی عہدیداران مشتاق انصاری،ذیشان قادری ،ناصر صدیقی، واسا کے ایس ڈی او ملک اسحاق و دیگرکے ہمراہ علاقہ کا دورہ کیا،اہل علاقہ نے انہیں سڑکو ں پر گندے پانی کے جوہڑ دکھائے جس سے نہ صرف گھروں کی بنیادیں متاثر ہو رہی ہیں بلکہ لوگوں کو پیدل چلنے میں بھی دشواری ہے،شاہد مظفر نے موقع پر انتظامیہ کواس مسئلہ کو فوری حل کرنے کے احکامات دئیے۔