جنوبی پنجاب سیکریٹریٹ کے قریب نئی تعمیر ہونے والی سڑک پر بیس فٹ گہرا گڑھاپڑ گیا

July 29, 2021

ملتان(سٹاف رپورٹر) ڈسٹرکٹ جیل روڈ پر جنوبی پنجاب سول سیکریٹریٹ کے قریب واسا کی سیوریج لائن بیٹھنے سے نئی تعمیر ہونے والی سڑک پر بیس فٹ گہرا گڑھاپڑ گیا،اسی جگہ پر پہلے بھی کراون فیلئیر کا واقعہ پیش آ چکا ہے جس کوعارضی طور پر مرمت کر دیا گیا تھا، عید سے قبل ایم ڈی اے کی جانب سے ایک کروڑ بیس لاکھ روپے خرچ کر کے ڈسٹرکٹ جیل روڈ کی کارپیٹنگ کا کام مکمل کیا گیا تھا ،جبکہ دوسرا کراون فیلیئر وہاڑی چوک پر ہوا ، سرکٹ ہاوس روڈ اور وہاڑی چوک پر سیوریج لائن بیٹھنے پر ڈی جی ایم ڈی اے آغا محمد علی عباس نے نوٹس لیاہے اور ٹیم کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے۔