ڈسٹرکٹ بار کے باہر نصب بجلی کا ٹرانسفارمر ایک بار پھر پھٹ گیا

July 29, 2021

ملتان (سٹاف رپورٹر) ڈسٹرکٹ بار کے باہر لگا ہوا ٹرانسفارمر گزشتہ روز ایک بار پھر زور دار دھماکے سے پھٹ گیا۔ ٹرانسفارمر کے پھٹنے سے سے ڈی سی آفس سمیت کچہری سے لائٹ غائب ہوگئی۔ واضح رہے ایک ہفتہ قبل بھی یہی ٹرانسفارمر پھٹ گیا تھا ۔ گزشتہ روز جب صبح سویرے اس پر لوڈ پڑا تو مرمت شدہ ٹرانسفارمر ایک بار پھر پھٹ گیا۔ ٹرانسفارمر کے پھٹنے سے ایک دھماکا ہوا جس سے نیچے موجود وکلاء اور سائلین خوفزدہ ہو گئے۔ ڈسٹرکٹ بار کے سینئر وکلا نے اس موقع پر بتایا کہ جب سے ڈی سی آفس سے یہ ٹرانسفارمر منسلک ہوا ہے یہ اتنا لوڈ برداشت نہیں کر پا رہا ہے ۔