ناکہ توڑ کر بھاگنے والے ملزمان کاتعاقب میں آنیوالی پولیس پارٹی کے ساتھ فائرنگ کاتبادلہ

July 29, 2021

لودھراں (نمائندہ جنگ) پولیس ناکہ توڑ کر بھاگنے والے مسلح افراد کی کار کا ٹائر برسٹ ہوگیا، ملزمان تعاقب کرنے والی پولیس پارٹی پر فائرنگ کرتے ہوئے فالسے کے باغ میں چھپ گئے، ملزمان کی گرفتاری کے لیے پولیس کارات گئے تک باغ کا گھیراؤ جاری رہا۔ پولیس ذرائع کے مطابق اطلاع پر پولیس نے جلہ آرائیں ناکے پر ایک کار کو روکنے کی کوشش کی لیکن کار سوار وں نے رکنے کی بجائے گاڑی بھگادی اور جلہ موڑ کے قریب ان کی کار کا ٹائر برسٹ ہوگیا اور وہ نکل کر بھاگنے لگے تو تعاقب کرنے والی پولیس پرفائرنگ کردی تاہم ملزمان اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے قریبی فالسے کے باغ میں چھپ گئے، پولیس نے باغ کا گھیراؤ کیا لیکن ملزمان کا سراغ نہیں مل سکا۔