ملتان پولیس میں فیملی کلیم پر بھرتی کا عمل شروع،124امیدوارشامل

July 29, 2021

ملتان (سٹاف رپورٹر ) فیملی کلیم پر بھرتی کا عمل شروع کر دیا گیا ہے۔شہداء پولیس، دوران سروس وفات اور میڈیکل کی بنیاد پر ریٹائرڈ اہلکاران کے بچوں کیلئے بھرتی جاری ہے۔سربراہ سلیکشن کمیٹی ایس ایس پی آپریشنز ملتان شائستہ ندیم کی زیر نگرانی بھرتی کی جا رہی ہے۔ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر نمرین منیر اس موقع پر ایس ایس پی آپریشنز کے ہمراہ تھیں 4 خواتین سمیت 124 امیدواران بھرتی میں حصہ لے رہے ہیں۔