پولیٹیکل انجینئرنگ نیب کی پہچان بن چکی ہے: فیصل کریم کنڈی

July 29, 2021

ترجمان پیپلزپارٹی فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہپولیٹیکل انجینئرنگ نیب کی پہچان بن چکی ہے۔

اسلام آباد سے جاری کیے گئے بیان میں فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ مالم جبہ کرپشن اسکینڈل کی تحقیقات بند کرنا تعجب کی بات نہیں۔

فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ عمران خان کی تاریخی خدمت کرنے پر چیئرمین نیب کو تمغۂ حسن کارکردگی ملنا چاہیے۔

اُنہوں نے کہا کہ گندم اور چینی اسکینڈل سامنے آنے پر نیب اندھا، گونگا اور بہرا بن گیا۔

فیصل کریم کنڈی نے مزید کہا کہ عمران نیازی حکومت میں ہونے والی ہر کرپشن میں نیب سہولت کار ہے۔