کمبوڈیا: کورونا کے باعث 8 صوبوں میں لاک ڈاؤن نافذ

July 29, 2021

کمبوڈیا میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے باعث آج رات سے تھائی لینڈ کی سرحد کے ساتھ 8 صوبوں میں لاک ڈاؤن نافذ کرنے کا اعلان کر دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ کمبوڈیا میں کورونا وائرس اب تک 1 ہزار 350 زندگیاں نگِل چکا ہے، جبکہ اب تک اس موذی وباء کے 75 ہزار 917 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

دوسری جانب دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 19 کروڑ 67 لاکھ 12 ہزار 916 تک جا پہنچی ہے جبکہ اس موذی وائرس سے اموات 42 لاکھ 3 ہزار 749 ہو گئیں۔

کورونا وائرس کے دنیا بھر میں 1 کروڑ 43 لاکھ 84 ہزار 336 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 86 ہزار 725 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 17 کروڑ 81 لاکھ 24 ہزار 831 کورونا مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔