عمان: جزوی لاک ڈاؤن میں توسیع

July 29, 2021

عالمی وبا کورونا وائرس کے بڑھتے کیسز کے پیشِ نظر عمان میں جاری جزوی لاک ڈاؤن میں توسیع کا اعلان کیا گیا ہے۔

کورونا انسداد اعلیٰ کمیٹی کے مطابق عمان میں جزوی لاک ڈاؤن اور وبا کے انسداد کے لیے جاری کوششیں سود مند ثابت ہورہی ہیں۔

کمیٹی نے فیصلہ کیا ہے کہ عمان میں آج سے تاحکم ثانی لاک ڈاؤن رات 10 بجے سے صبح 4 بجے فجر تک رہے گا۔

خبر ایجنسی کے مطابق لاک ڈاؤن کے دوران تمام تجارتی سرگرمیاں معطل رہیں گی جبکہ گھروں سے باہر نکلنے پر پابندی ہوگی۔