ترکی کے جنگلات میں آتشزدگی، 3 افراد ہلاک، 100 زخمی

July 29, 2021

ترکی میں لگنے والی خوفناک آگ کے نتیجے میں کم از کم 3 افراد ہلاک ہوگئے۔

غیرملکی خبر ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق آگ ترکی کے علاقے انطالیہ کے جنگلات میں لگی، جس کے باعث تین افراد ہلاک اور 100 سے زائد زخمی ہوگئے۔

رپورٹ کے مطابق انطالیہ کے جنگلات میں گزشتہ روز چار مقامات پر آگ لگی، جس کی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔