عراق: ہیلی کاپٹر گر کر تباہ، 5 فوجی ہلاک

July 29, 2021

فوٹو: فائل

عراق میں فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہوگیا، ہیلی کاپٹر میں سوار تمام 5 فوجی ہلاک ہوگئے۔

خبر ایجنسی کے مطابق عراق کے دارالحکومت بغداد میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کے دوران عراقی فوج کا ہیلی کاپٹر گرکر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں 5 فوجی ہلاک ہوگئے۔

خبر ایجنسی کے مطابق فی الحال ہیلی کاپٹر گرنےکی وجوہات جاری نہیں کی گئی ہیں۔