ڈوپنگ میں ناکام، نائجیریا کے 10 ایتھلیٹس اولمپکس سے باہر

July 30, 2021

ٹوکیو (جنگ نیوز) نائیجیریا کے 10 کھلاڑیوں سمیت 18 ایتھلیٹس ڈوپ ٹیسٹ میں ناکامی کے بعد ٹوکیو اولمپکس سے باہر ہو گئے۔ ورلڈ ایتھلیٹکس کی اینٹی ڈوپنگ باڈی کے مطابق نائیجیریا کے علاوہ ’ہائی رسک‘ لسٹ میں شامل ممالک کے 18 کھلاڑی ممنوعہ ادویات کے ٹیسٹ میں ناکام رہے ۔ ایتھلیٹکس انٹیگریٹی یونٹ کا کہنا ہے کہ ایتھلیٹس 2019میں متعارف کرائے گئے قواعد پر پورا اترنے میں ناکام رہے ہیں۔ نائجیریا کا 23رکنی دستہ ایونٹ میں شرکت کررہا ہے۔ ۔نائیجیریا کے دس کھلاڑیوں کے ساتھ اس پابندی کا سامنا کرنے والے دیگر ممالک میں بیلاروس کے تین ایتھلیٹ، ایتھوپیا کا ایک، کینیا کے دو، مراکش کا ایک اور یوکرین کے تین ایتھلیٹ شامل ہیں۔