بھارت سمیت تمام ہمسایوں سے پُرامن تعلقات چاہتے ہیں، شاہ محمود

July 30, 2021

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ بھارت سمیت خطے کے تمام ہمسایوں کے ساتھ پُرامن تعلقات چاہتے ہیں، آر ایس ایس کا نظریہ خطے میں امن کی راہ میں رکاوٹ ہے۔

بحرین میں مقیم پاکستانی برادری سے خطاب کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ خارجہ پالیسی میں بنیادی تبدیلی کی بنیاد رکھ دی گئی۔

انہوں نے کہا کہ معاشی استحکام کے بغیر خارجہ پالیسی کے مقاصد حاصل نہیں کیے جاسکتے۔