اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی کورونا کا شکار

July 30, 2021


اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی اسٹاف ممبرز سمیت کورونا وائرس کا شکار ہوگئے۔

عدالتی ذرائع کے مطابق جسٹس محسن اختر کیانی نے کورونا کے باعث خود کو قرنطینہ کر لیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ جسٹس کیانی کی کورٹ کے تمام کیسز کی کاز لسٹ منسوخ کردی گئی ہیں جبکہ کورٹ روم ڈس انفیکٹ کرایا گیا۔

جسٹس محسن اختر کیانی کے اسٹاف ممبر افتخار، ریڈر مدثر ریاض ، کلرک طاہر محمود، نائب کورٹ جعفر شاہ اور نائب قاصد بھی کورونا میں مبتلا ہوگئے ہیں۔

جسٹس بابر ستار کے ریڈر روحان اور کلرک عدنان منظور کی کورونا رپورٹس بھی مثبت آئی ہیں۔