کورونا سے صحتیاب ہونے میں کچھ وقت لگے گا، مریم نواز

July 30, 2021

عالمی وبا کورونا کا شکار مسلم لیگ نون کی نائب صدر مریم نواز کا کہنا ہے کہ انہیں صحتیاب ہونے میں ابھی کچھ وقت لگے گا۔

سوشل میڈیا سائٹ ٹوئٹر پر جاری ایک بیان میں مریم نواز نے کہا کہ بخار ، کھانسی اور فلو اب بھی ہے۔

انہوں نے کہا کہ وہ پُرامید ہیں کہ انشاء اللہ سب جلد بہتر ہوجائے گا، کیونکہ اس میں وقت لگتا ہے۔

مریم نواز نے اپنی طبیعت سے متعلق بیان رضا بٹ نامی سوشل میڈیا صارف کے ٹوئٹ کے جواب میں دیا۔

رضا بٹ نے اپنے ٹوئٹ میں مریم نواز کو ٹیگ کرتے ہوئے ان سے طبیعت کے حوالے سے پوچھا تھا۔

واضح رہے کہ دو روز قبل پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر مریم نواز کے کورونا میں مبتلا ہونے کے حوالے سے بتایا تھا۔

مریم اورنگزیب نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ مریم نواز شریف کا کورونا ٹیسٹ پازیٹو آیا ہے جس کے بعد انہوں نے خود کو قرنطینہ کر لیا ہے۔