’جنگ‘ کے کالم نگار عباس مہکری انتقال کر گئے

July 30, 2021

ممتاز بزنس مین اور روزنامہ ’جنگ‘ کے کالم نگار عباس مہکری کراچی میں انتقال کر گئے۔

عباس مہکری کے اہلِ خانہ کے مطابق مرحوم کی انتقال کے وقت عمر 70برس تھی۔

مرحوم کے بھائی سجاد مہکری کے مطابق عباس مہکری چند ماہ قبل کورونا وائرس کا شکار ہوئے تھے جس کے بعد سے وہ بیمار تھے۔

اہلِ خانہ نے یہ بھی بتایا ہے کہ مرحوم عباس مہکری کی نمازِجنازہ آج بعد نمازِجمعہ مسجد سلطان، ڈی ایچ اے، فیز 5 میں ادا کی جائے گی۔