مراد علی شاہ 4 بجے پریس کانفرنس کریں گے

July 30, 2021

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ آج شام 4بجے پریس کانفرنس کریں گے۔

ترجمان کے مطابق وزیر اعلیٰ سندھ عوام کو فیصلوں کے حوالے سے اعتماد میں لیں گے۔

واضح رہے کہ سندھ بھر بالخصوص کراچی میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے سندھ حکومت نے لاک ڈاؤن لگانے کا فیصلہ کر لیا، لاک ڈاؤن اور پابندیوں کا اطلاق سندھ بھر میں ہوگا۔

سندھ کورونا ٹاسک فورس کے اجلاس میں کراچی میں کورونا وائرس کا پھیلاؤ روکنے کے لیے کچھ شعبوں میں رعایتوں کے ساتھ مزید پابندیاں لگانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، پابندیوں کا اطلاق 8 اگست تک ہو گا۔