دوسرا ٹی 20: پاکستان اور ویسٹ انڈیز آج مدمقابل، بارش بھی تیار

July 31, 2021

کراچی ( اسٹاف رپورٹر/جنگ نیوز) پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان دوسرا ٹی ٹوئنٹی کر کٹ میچ ہفتے کو کھیلا جائے گا۔ قومی کرکٹ اسکواڈ میں شامل تمام کھلاڑیوں اور سپورٹ اسٹاف کو گیانا میں ٹریننگ کی اجازت مل گئی ۔ اسکواڈ میں شامل تمام کھلاڑیوں اور اسپورٹ اسٹاف کی کوویڈ 19 ٹیسٹنگ جمعرات کو ہوئی تھی۔ کوویڈ 19 ٹیسٹنگ کے مکمل رزلٹ آنا باقی ہیں ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم اور براڈکاسٹرز کے کوویڈ 19 ٹیسٹ کی رپورٹ بھی ابھی آنا باقی ہیں۔ دریں اثنادوسرا ٹی ٹوئنٹی بھی بارش سے متاثر ہونے کا امکان ہے۔ جارج ٹاؤن میں موسم مستقل طور پر ابر آلود رہے گا ۔