ماہور کے بیان پر پی او اے ناراض

July 31, 2021

کراچی( اسٹاف رپورٹر) پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن نے بیڈ منٹن کھلاڑی ما ہورشہزاد کی جانب سے تنقید پر دیئے گئے بیان پر شدید تحفظات ہیں۔پی او اے نے کہا ہے کہ امتیازی بیانات اولمپک اسپرٹ کے خلاف ہیں، بیڈمنٹن فیڈریشن اس سے متعلق تفصیلی رپورٹ پیش کرے ۔ پی او اے کی جانب سے پاکستان بیڈمنٹن فیڈریشن کو رپورٹ ایک ہفتے کے اندر پیش کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔