پی ایف ایف کو فنڈز کے استعمال سے روک دیا گیا

July 31, 2021

کراچی (اسٹاف رپورٹر) شاہد نیاز کھوکھر کی درخواست پر لاہور کی سول عدالت نے پاکستان فٹ بال فیڈریشن (اشفاق گروپ) کو پی ایف ایف کے فنڈز استعمال کرنے سے روک دیا۔ نارملائزیشن کمیٹی کو تمام اختیارات دیئے گئے تھے مگر اس کی ذمہ داریاں مکمل ہونے سے قبل ہی اشفاق گروپ نے فٹبال ہاؤس کا قبضہ سنبھالتے ہوئے کمیٹی کو بے دخل کردیا تھا۔