سمیع اسلم کے بعد حماد اعظم بھی امریکا منتقل ہونے کو تیار

July 31, 2021

کراچی(اسٹاف رپورٹر/جنگ نیوز) سمیع اسلم کے بعد پاکستان کے ایک اور کر کٹر حماد اعظم بھی امریکا منتقل ہونے کے لئے تیار ہیں، انہوں نے اس حوالے اپنی تیاریاں مکمل کر لی ہے،ذرائع کے مطابق آل رائونڈر حماد اعظم کا یوایس کرکٹ سے معاہدہ آخری مراحل میں ہے،۔حماد اعظم 11 ایک روزہ اور 5 ٹی ٹوئنٹی میچز میں پاکستان کی نمائندگی کر چکے ہیں، حماد اعظم بھی قومی سلیکشن کمیٹی سے سخت نالاں ہیں۔دریں اثنا امریکا میں پہلا کرکٹ ایونٹ مانئر لیگ کرکٹ کا ہفتہ 31 جولائی سے آغاز ہورہا ہے۔ ایونٹ میں 27 ٹیمیں شرکت کررہی ہیں۔ میچز امریکا کے سات مختلف شہروں میں کھیلے جائیں گے ۔ یہ 2023 میں شروع ہونے والی میجر لیگ کرکٹ کا کوالیفائنگ رائونڈ ہے جس میں چھ فرنچائز ٹیمیں حصہ لیں گی۔ لیگ میں سابق پاکستانی ٹیسٹ کرکٹر سمیع اسلم، نیوزی لینڈ کورے اینڈرسن، سری لنکا کے شیہان جے سوریا اور ویسٹ انڈیز کے راکھیم کورنویل ایکشن میں ہونگے۔