شادی کیلئے بہترین عُمر کیا ہے؟ تحقیق سامنے آگئی

July 31, 2021

ریاضی کی ایک نئی تھیوری میں بتایا گیا ہے کہ لوگوں کو 26 سال کی عمر میں شادی کرنی چاہیے کیونکہ یہ عُمر ان کے لیے کسی کی زندگی کا ساتھی بننے کا بہترین وقت ہوتا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابقٹام گریفتھس اور برائن کرسچن نے اپنی کتاب، الگورڈمز ٹو لائف بائی: کمپیوٹر سائنس آف ہیومن ڈیسیجن میں لکھا ہے کہ 26 سال کی عُمر وہ وقت ہے کہ جب انسان اپنے ہمسفر کے ساتھ اپنی شادی شدہ زندگی کا آغاز کرسکتا ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ اگر مرد یا عورت 18-40 سال کی عمر کے درمیان اپنا ہمسفر تلاش کررہے ہوتے ہیں تو 26 سال کی عُمر مثالی عمر ہے کیونکہ آپ نے اس عرصے میں اپنی زندگی کا 37 فیصد سفر طے کرلیا ہوتا ہے۔

اس تھیوری کے مطابق اگر آپ 26 سال سے کم عمر یا زیادہ کی عمر میں شادی کریں گے تو آپ کی ازدواجی زندگی کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

دوسری جانب یونیورسٹی آف یوٹاہ کے ماہر معاشیات نکولس۔ ایچ وولفنگر اس نظریے کے خلاف ہیں کیونکہ اُنہوں نے جولائی 2015 میں اپنی تحقیق میں کہا تھا کہ طلاق سے بچنے کے لیے شادی کرنے کی بہترین عُمر 28 سے 32 سال ہے۔