فیروز خان کا مشکل وقت میں ترک عوام سے اظہارِ یکجہتی

July 31, 2021

پاکستان فلم و ٹی وی انڈسٹری کے معروف اداکار فیروز خان نے ترکی کے جنگلات میں لگی آگ کے باعث مشکلات کا سامنا کرنے والے ترک عوام سے اظہارِ یکجہتی کیا ہے۔

فیروز خان نے ترکی کے لوگوںسے یکجہتی کا اظہار کرنے کے لیے ایک خصوصی انسٹا اسٹوری شیئر کی ہے۔

انہوں نے اپنی انسٹا اسٹوری میں مشکلات کا سامنا کرنے والے ترک عوام سے اظہارِ یکجہتی کرتے ہوئے لکھا کہ ’ہم ترکی کے لوگوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔‘

فیروز خان نے ترکی کےعوام کی حفاظت کے لیے دعا بھی کی۔

خیال رہے کہ میڈیا رپورٹس کے مطابق ترکی کے جنگلات میں لگی آگ کے باعث چار افراد زندگی کی بازی ہار گئے جبکہ 180 افراد اس واقعے میں زخمی ہوئے۔