کورونا ایس او پیز، پولیس شہریوں سے خوش اخلاقی سے پیش آئے، ایڈیشنل آئی جی

August 01, 2021

کراچی ( اسٹاف رپورٹر )ایڈیشنل آئی جی کراچی عمران یعقوب منہاس نے گارڈن ہیڈکوارٹر میں زونل ڈی آئی جیز و دیگر افسران کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ صوبائی حکومت کی جانب سے کورونا وائرس سے بچائو کے لئے نافذ کردہ ایس او پیز پر عملدرآمد کو انتظامیہ اور شہریوں کے تعاون سے ممکن بنانے کے اقدامات کئے جائیں۔انہوں نے ہدایت دی کہ پولیس کی جانب سے کورونا ایس او پیز کے حوالےسے بنائے گئے ناکوں پر تعینات افسران و جوان شہریوں سے خوش اخلاقی سے پیش آئیں۔ پولیس ناکوں پر تعینات افسران و جوانوں کی کسی بھی غیر ذمہ دارانہ روئیے کی اطلاعات یا شکایات پر فوری محکمانہ کاروائی کرنے کی ہدایات بھی دی گئیں۔