کراچی بورڈ آفس میں 8 اگست تک تعطیلات

August 01, 2021

کراچی(اسٹاف رپورٹر) بورڈ آف سیکنڈری ایجوکیشن کراچی کے سیکرٹری سید محمد علی شائق نے اعلان کیا ہے کہ بورڈ آفس 31 جولائی سے 8 اگست 2021ء تک بند رہے گا لہٰذا بورڈ آفس آنے والے تمام افراد ان تعطیلات کے دوران بورڈ آنے کی زحمت نہ کریں۔