کراچی پر مکھیوں کی یلغار، گندگی کے ڈھیر، امراض معدہ اور ٹائیفائیڈ میں اضافہ

August 01, 2021

کراچی(پی پی آئی نیوز ڈیسک) کراچی میں گندگی کے باعث امراض معدہ اور ٹائیفائیڈ میں اضافہ ہو رہا ہے،شہر میں جگہ جگہ کوڑے کرکٹ کے ڈھیر نظر آتے ہیں ،پورے شہر میں مکھیوں کی بھر مار ہے،شہری باہر کوئی مصروفیت نہیں کر سکتے کیونکہ مکھیاں ان پر یلغار کردیتی ہیں سندھ حکومت کی جانب سے شہر میں حفظان صحت اور صفائی ستھرائی کیلئے کوئی اقدامات نظر نہیں آتے نہ ہی کہیں اسپرے کی مہم چلائی جارہی ہے۔تفصیلات کے مطابق کراچی سمیت تمام شہری علاقوں میں حفظان صحت کے منافی اور آلودہ صورتحال کے باعث ہر طرف مکھیوں کے غول نظر آرہے ہیں ،یہی مکھیاں شہر میں بیماریوں کے پھیلاؤ کا سبب بن رہی ہیں ۔ اس گندگی کے باعث امراض معدہ اور ٹائیفائیڈ میں اضافہ ہو رہا ہے۔