سابق چیئرمین اسٹیل ملز معین آفتاب کرپشن کیس میں 12سال بعد بری

August 01, 2021

کراچی(اسٹاف رپورٹر) احتساب عدالت نے پاکستان اسٹیل ملز کرپشن کیس میں سابق چیئرمین معین آفتاب کو 12سال بعد عدم ثبوت پر بری کردیا۔ ہفتے کو احتساب عدالت نے پاکستان اسٹیل ملز کرپشن کیس کا فیصلہ سنادیا۔ سابق چیئرمین معین آفتاب کے بری ہونے کا مختصر فیصلہ احتساب عدالت نمبر 4نے سنایا۔ سابق چیئرمین معین آفتاب پر 31کروڑ روپے خوردبردکرنے کا الزام تھا۔ 2012 سے معین آفتاب احتساب عدالت کے ریفرنس میں بطور ملزم پیش ہورہےتھے۔ سابق چیئرمین اسٹیل ملز ڈھائی سال سے زائد عرصہ ایف آئی اے کی حراست میں رہے۔ عدالتی کارروائی کے دوران 22 گواہان کے بیانات ریکارڈ کئے گئے۔