مولوی کی مسجد میں بچیوں سے نازیبا حرکات، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

August 01, 2021

مکوآنہ (این این آئی)فیصل آباد مسجد میں مولوی کی بچی سے نازیبا حرکات کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔

ملزم بچیوں کو ڈرا دھمکا بھی رہا تھا واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پروائرل ہونے پرعوام نے سخت ردِعمل کا اظہار کیا۔

تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی ہے جس میں مسجد کے اندر ایک مولوی کو دو بچیوں کے ساتھ نازیبا حرکات کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

ویڈیو میں ملزم کو بچی کے منہ پر تھپڑ بھی مارتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے جس سے واضح ہے کہ ملزم بچیوں کو ڈرا دھمکا بھی رہا تھا واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پروائرل ہوئی تو صارفین نے سخت ردِعمل کا اظہار کیا اور ملزم کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا۔