پنجاب اور پختونخوا کے کئی شہروں میں شدید بارش، نشیبی علاقے زیرآب

August 01, 2021

اہور(نمائندگان جنگ، ایجنسی)لاہورسمیت پنجاب اور خیبرپختونخوا کے کئی شہروں میں ہفتے کے روز شدید بارش ہوئی، جس سے نشیبی علاقے زیرآب آگئے، تاہم شدید گرم، حبس زدہ موسم خوشگوار ہوگیا۔لاہور کی سڑکیں ڈوبنے سے ٹریفک جام، دریائے چناب میں نچلے درجے کا سیلاب، تیز گام ٹرین حادثے سے بچ گئی ، جھنگ کے قریب دریائے چناب میں نچلے درجے کا سیلاب آنے سے 30سے زائد دیہات متاثر ہوگئے۔ بھکر کے علاقہ دلے والامیں مکان کی چھت گرنے سے2افراد شدید زخمی ہوگئے۔ گلگت بلتستان میں شدید بارشوں سے ندی نالوں میں طغیانی نے تباہی مچادی، استور میں بھی صورتحال خراب ہوگئی ۔ چلاس میں بارشوں کے بعد ندی نالوں میں طغیانی کے باعث تتہ پانی کے مقام پر سڑک سیلابی ریلے میں بہہ گئی ،کئی مقامات پر لینڈسلائیڈنگ سے شاہراہ قراقرم،بابوسر ناران ہائی وے بند ہوگئی۔م