سیکرٹری قانون پنجاب بہادر علی خان نے عہدے سے استعفیٰ دے دیا

August 01, 2021

لاہور ( آ ن لائن ) سیکرٹری قانون پنجاب بہادر علی خان نے اپنے عہدے سے مستعفی ہو گئے۔بہادر علی خان نے اپنا استعفیٰ وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کو ارسال کر دیا۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدارکی منظوری کی صورت میں محکمہ سروسز اینڈ جنرل ایڈ منسٹریشن کی جانب سے استعفے کی منظوری کا نوٹیفکیشن جاری کیا جائے گا۔بہادر علی خان کو 26 اکتوبر 2020 کو کنٹریکٹ پر تین سال کی مدت کیلئے تعینات کیا گیا تھا جبکہ انہوں نے بعض وجوہات کی بنا پر نوماہ بعد ہی استعفیٰ دے دیا۔ بہادر علی خان نے اپنے استعفے کی تصدیق کی ہے،اس سے قبل بہادر علی خان رجسٹرار لاہور ہائیکورٹ بھی رہ چکے ہیں۔