سٹریٹ کرائم، لاکھوں کی چوریاں، 2 گاڑیاں، 9 موٹرسائیکل بھی غائب

August 01, 2021

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر) راولپنڈی کے مختلف علاقوں میں سرقہ باالجبر،چوری ،نقب زنی اور راہ زنی کی وارداتوں میں شہری 2گاڑیوں ،ایک رکشے 9موٹرسائیکلوں ،طلائی زیورات ،موبائل فونز اورنقدی وغیرہ سے محروم ہوگئے ۔ اسلا آباد میں بھی چوری کی متعدد وارداتیں ہوئیں۔ تھانہ نیوٹاؤن کے علاقہ پنڈورہ چونگی کے قریب آئی جے پی روڈپر شہاب الرحمٰن کی پلائی کی ہول سیل دکان میں 4 نامعلوم مسلح ملزمان داخل ہوئے جو اسلحہ کی نوک پر 65 ہزارروپے اور ساتھ والے دکاندار جنید سے 25 ہزار روپے چھین کرفرار ہو گئے، تھانہ نیوٹاؤن کے علاقہ ڈبل روڈپر علی عثمان اوراس کے دوستوں ارباب اور معظم سے 2 نامعلوم مسلح ملزمان اسلحہ کی نوک پر 3 موبائل چھین کر فرار ہو گئے،تھانہ صادق آبادکے علاقہ آفندی کالونی میں محمد عثمان اصغر سے ایک نامعلوم موٹر سائیکل سوار اسلحہ کی نوک پرموبائل اور3ہزار روپے چھین کر فرارہوگیا،تھانہ مورگاہ کو محمد عارف نے بتایاکہ ٹی چوک پہنچا تو پیچھے سے ایک نا معلوم شخص موٹر سائیکل پر آیا اور مجھے کہا کہ آپ کے بیٹے کا ایکسیڈنٹ ہو گیا ہے میں آپ کا محلے دار ہوں میں فورا ًاپنے گھر گیا اور ڈیڑھ لاکھ روپے لیکر آیا تو اس شخص نے کہا کہ میں آپ کو لیکر چلتا ہو ں میں اس کیساتھ موٹر سائیکل پر بیٹھ گیا تھوڑا آگے جا کر مذکورہ ملزم گن پوائنٹ پر مجھ سے ڈیڑھ لاکھ روپے چھین فرار ہو گیا،تھانہ گوجرخان کے علاقہ محلہ حافظ آبادمیں اسلم سپر اینڈ گروسری سٹور پر چار مسلح افراد موٹرسائیکلوں پر آئے جواسلحہ تان کر سٹورسے 30ہزار روپے،موبائل کارڈز مالیتی20ہزار روپے اورتین گاہکوں سے 30ہزارروپے چھین کر فرار ہوگئے،تھانہ سٹی کے علاقہ سٹی صدرروڈپر راجہ عامر محمود سے نامعلوم موٹرسائیکل سوار موبائل چھین کرلے گیا۔چائنہ مارکیٹ میں محمدشاہدظریف کی گاڑی سے کسی نے سامان مالیتی 15ہزارروپے چوری کرلیا،تھانہ رتہ امرال کے علاقہ ڈھوک حسومیں محمد اکرم کے گھر کے تالے توڑ کر نامعلوم چور2 موبائل اوراڑھائی لاکھ روپے چوری کرکے لے گئے۔تھانہ رتہ امرال کے علاقہ لوکوشیڈمیں نامعلوم موٹرسائیکل سوارفخر زمان سے موبائل چھین کر فرار ہو گیا،تھانہ نیوٹاؤن کے علاقہ نوازشریف پارک میں عزیزخان کی جیب سے موبائل چوری کرلیاگیا،تھانہ نیوٹاؤن کے علاقہ کمرشل مارکیٹ میں سیدعلی امان کی جیب سے موبائل چوری کرلیاگیا،تھانہ نیوٹاؤن کے علاقہ رحمان آبادمیں طاہر محمود سےدو نامعلوم اشخاص موبائل چھین کر فرار ہوگئے،تھانہ صادق آبادکے علاقہ کری روڈپر عامر شہزاد کی دکان سے نامعلوم چور ایک موبائل اور39ہزار روپے چوری کرکے لے گئے،تھانہ صادق آبادکے علاقہ شکریال میں خیرا لنساء کے گھر سے اس کی بیٹی کاموبائل اور37ہزارروپے چوری ہوگئے، تھانہ صادق آبادکو شہریار عالم نے بتایاکہ بائیکیا موٹرسائیکل چلاتا ہوں، فیض آباد کھڑا تھا کہ ایک لڑکے نے کہا کہ میں نے شکریال جانا ہے ایک سو روپے کرایہ طے ہوا جب میں شکریال عباسی سٹریٹ میں پہنچا ہوں تووہ لڑکا میرا موبائل چھین کر بھاگ گیا،تھانہ صادق آبادکے علاقہ شمس آبادمیں ظفر اقبال کی دکان کے تالے توڑ کرنامعلوم چور 17 بیٹریاں چوری کرکے لے گئے،تھانہ کینٹ کے علاقہ آدم جی روڈپر ملک شہزاد کے سنوکر کلب کے تالے توڑکرنامعلوم چور ایک لاکھ 90ہزار روپے چوری کر کے لے گئے۔تھانہ نصیرآبادکے علاقہ شبیرلین میں سید ابرار شاہ گیلانی کی گاڑی سے موبائل چوری ہوگیا،تھانہ نصیرآبادکے علاقہ بھاٹہ چوک مویشی منڈی میں مہتاب احمد کی جیب سے موبائل چوری ہوگیا،تھانہ نصیرآبادکے علاقہ میں کوہستان اڈے کے قریب نامعلوم موٹرسائیکل سوارذیشان سے موبائل چھین کرلے گیا،تھانہ ریس کورس کے علاقہ ڈھوک سیداں میں سید فرحت عباس کاظمی کے گھرکاتالہ توڑکرنامعلوم چور 25ہزار روپے اور ساؤنڈ مالیتی 33سو روپے چوری کرکے لے گئے،تھانہ سول لائن کے علاقہ ڈھیری حسن آبادمیں محمد فہیم قریشی کے گھرسے نامعلوم چورطلائی زیور مالیتی ایک لاکھ روپے اور2لاکھ روپےنقدی چوری کرکے لے گئے،تھانہ ائرپورٹ کے علاقہ چکلالہ سکیم تھری میں اسلام آباد ڈائیگناسٹک سنٹر میں دوملزمان دراز میں سے 31ہزارروپےنکال کرلے گئے،تھانہ ائرپورٹ کے علاقہ گلریزفیزٹومیں میجرشعیب احمد نقوی کے گھر کے تین باتھ روم و کچن میں سے نل، شاور، مکسر وغیرہ مالیتی 60ہزار روپے چورچوری کرکے لے گئے،تھانہ مورگاہ کے علاقہ جی ٹی روڈپر شمیم گل کے پٹرول پمپ کے دفترسے نامعلوم چور 10 ہزار روپے چوری کرکے لے گیا،تھانہ مورگاہ کے علاقہ کالٹیکس روڈپر احسن بشیر کا کتا مالیتی ڈیڑھ لاکھ روپے چوری ہوگیا،تھانہ ٹیکسلاکے علاقہ فیصل ہلزمیں عمران بہادر سے نامعلوم موٹر سائیکل سوار موبائل چھین کر فرار ہو گیا،تھانہ ٹیکسلاکے علاقہ وحدت کالونی میں ثمینہ بیگم کے گھرسے موبائل چوری ہوگیا،تھانہ ٹیکسلاکے علاقہ میں جمعہ بازارسے حافظ محمد ادریس کی جیب سے موبائل اور 6ہزار روپے چوری کر لئے گئے،تھانہ واہ کینٹ کے علاقہ میں عاصم شہزاد کے گھر سے نامعلوم چورایک موبائل اور20ہزار روپے چوری کرکے لے گئے،تھانہ گوجرخان کے علاقہ محلہ حافظ آبادمیں محمد شریف کے گھرکے تالے توڑکرنامعلوم چور گھریلوسامان چوری کرکے لے گئے،تھانہ گوجرخان کے علاقہ بڑکی میں تین نامعلوم چور آصف محمود کی لیب سے لیپ ٹاپ ،ڈی وی آر،کیمرا اور 8 ہزار روپے چوری کرکے لے گئے،تھانہ صدربیرونی کے علاقہ جوڑیاں میں غلام شبیر کے گھرسے نامعلوم چور اڑھائی تولہ کےطلائی زیور اور 50ہزارروپے چوری کرکے لے گئے،تھانہ روات کے علاقہ میں مصطفی ساجد کے فارم سے 3 دنبے، 2 بکرے اور ایک بکری نامعلوم چورچوری کرکے لے گئے،تھانہ روات کے علاقہ فیز8میں محمد یونس اعوان کے دفترسے ایل ای ڈی چوری ہوگئی۔وفاقی دارالحکومت کے مختلف علاقوں میں بھی ڈکیتی ،نقب زنی ،چوری اوردھوکہ دہی کی وارداتوں میں شہری طلائی زیورات ،نقدی اوردیگراشیاء سے محروم ہوگئے ۔تھانہ سہالہ کوسائرہ خرم نے بتایاکہ پانچ نامعلوم مسلح ملزمان روات کے بینک میں داخل ہوئے اورگن پوائنٹ پر11لاکھ 73ہزار130روپے چھین کرفرارہوگئے ،تھانہ کوہسارکوعمیرمسعودنے بتایاکہ بلیوایریامیں دونامعلوم موٹرسائیکل سوارمدعی سے موبائل فون مالیتی دولاکھ روپے چھین کرفرارہوگئے،تھانہ کراچی کمپنی کے سیکٹرجی نائن ٹومیں گھرکے تالے توڑکرنامعلوم چورطلائی زیورات اورنقدی لے گئے،تھانہ گولڑہ کوصدیق اللہ نے بتایاکہ نامعلوم ملزمان پنڈپراچہ میں مدعی کے گھرسے بکری چوری کرکے لے گئے،تھانہ لوہی بھیرکوفیصل محمودنے بتایاکہ حبیب اللہ اورمنورنے بحریہ ٹاؤن میں ان کے گھرسے طلائی زیورات مالیتی ایک کروڑ10لاکھ روپے چوری کرلئے۔تھانہ آبپارہ کومجاہدظفرنے بتایاکہ پانچ نامعلوم ملزمان دھوکہ دہی سے مدعی کے ملازمین سے 21لاکھ روپے ہتھیاکرغائب ہوگئے ،تھانہ آئی نائن کواسدعلی نے بتایاکہ اس نے مبین ،یاسراورعبدالغفارسے گاڑی خریدنے کے لئےساڑھے سات لاکھ روپے اداکئے جودھوکہ دہی کرتے ہوئے غائب ہوگئے۔