باتوں میں الجھاکر وارداتیں کرنیوالا نوسر بازوں کاگروہ متحرک

August 01, 2021

راولپنڈی ( وسیم اختر،سٹاف رپورٹر)شہریوں کوباتوں میں الجھاکرگاڑیوں سے قیمتی موبائل اورپرس چوری کرنے والانوسربازوں کاگروہ متحرک ہوگیا،ذرائع کے مطابق جڑواں شہروں کے مختلف علاقوں میں جہاں گن پوائنٹ پر اورجھپٹامارکرراہ گیروں سے موبائل فون چھیننے کی وارداتیں ہورہی ہیں وہاں مختلف علاقوں میں ایسےگروہ بھی متحرک ہوگئے ہیں جودھوکہ دہی سے شہریوں باالخصوص کارسواروں کوموبائل فونز سے محروم کررہے ہیں۔ اس حوالے سے نوسربازمختلف حربے استعمال کررہے ہیں باالعموم دوافرادواردات کرتے ہیں اوراس سلسلے میں وہ کسی ایسی گاڑی کاانتخاب کرتے ہیں جوکسی جگہ پارک کی گئی ہو اوراس میں کوئی شخص یافیملی بیٹھی ہو یارش کی وجہ سے ٹریفک میں پھنسی گاڑی جس کے ڈیش بورڈ پرموبائل یاپرس رکھاہوان میں سے ایک شخص کوئی بہانہ بناکراس میں بیٹھے شخص کواپنی جانب متوجہ کرتاہے جوں ہی کارسوارکی توجہ وہ اپنی جانب مبذول کرانے میں کامیاب ہوتاہے تواس کادوسراساتھی موبائل یاپرس اٹھاکربھاگ جاتاہے ۔اس حوالے سے آئے دن ایسی وارداتیں ہورہی ہیں ،اس کے علاوہ ایک اورطریقہ اختیارکیاجاتاہے اورپیدل جارہے شخص سے جان بوجھ کرٹکراتے ہوئے اس کی جیب سے موبائل نکال لیاجاتاہے اورمتاثرہ شخص سمجھ ہی نہیں پاتاکہ اس کے ساتھ واردات ہوگئی ہے ۔اس حوالے سے گلستان کالونی میں رہائش پذیرمیجر (ر)ٹیپوسلطان کوہفتہ کے روزترنول کے علاقہ میں نوسربازوں نے موبائل سیٹ سے محروم کردیا۔انہوں نے جنگ کووہ اپنے دوست کے ہمراہ فروٹ لینے کے لئے ترنول گئے جہاں ان کادوست انہیں گاڑی میں چھوڑکرپھلوں کی خریداری کرنے گیااسی دوران دونامعلوم افرادآگئے اورانہیں وہاں سے گاڑی ہٹانے کاکہاانہوں نے انہیں بتایاکہ ان کاساتھی گیاہے جوں ہی وہ آتاہے گاڑی ہٹالیں گے اس دوران دونوں نوسربازانہیں باتوں میں لگاکرگاڑی میں رکھا ان کاموبائل چوری کرکے لے گئے۔