پولیس کی سماج دشمن عناصر کیخلاف کارروائی 15 ملزمان گرفتار

August 01, 2021

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر) پولیس نے سماج دشمن عناصر کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 15 افراد کو گرفتار کرکے مقدمات درج کرلئے۔ ملزمان سے اسلحہ اور منشیات برآمد کرلی گئیں۔ تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او بنی نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے 5 ملزموں فضل رحمان، مطیع اللہ، کامران، شفیق اور شفیق مسیح کو گرفتار کرلیا۔ ملزمان کے قبضہ سے 5پستول 30بور مع ایمونیشن برآمد ہوئے۔ ایس ایچ او وارث خان نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے ملزم شاف علی کو گرفتار کر کے ملزم کے قبضہ سے ایک پستول30بور مع ایمونیشن برآمد کرلیا۔ ایس ایچ او آر اے بازار نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے ملزم ناصر خان کو گرفتار کر لیا۔ ملزم کے قبضہ سے ایک پستول30بور مع ایمونیشن برآمد ہوا۔ ایس ایچ او صدر بیرونی نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے ملزم زریاب خان کو گرفتارکرکے ملزم کے قبضہ سے ایک پستول 30بور مع ایمونیشن برآمد کرلیا۔ جبکہ تھانہ وارث خان پولیس نے سعید علی سے130گرام چرس‘ نبیل ارشاد سے 3بوتل شراب، تھانہ سول لائن پولیس نے محمد شفیق سے 6بوتل شراب، تھانہ بنی پولیس نے محمد نعیم سے ڈیڑھ لیٹر شراب برآمدکرکے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لئے۔ ادھر ایس ایچ او بنی نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروش گل بنی کو گرفتار کرلیا، ملزم کے قبضہ سے ایک کلو150گرام چرس برآمد ہوئی۔ ایس ایچ او ویسٹریج نے کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروش غلام قادرکو گرفتارکر کے ایک کلو100گرام چرس برآمد کرلی۔ ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرلئے گئے۔ ادھر ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق تھانہ کھنہ کے علاقہ میں منشیات فروشی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی جس کا ایس ایس پی آپریشنز ڈاکٹر سید مصطفیٰ تنویر نے نوٹس لیتے ہوئے منشیات فروش کی فوری گرفتاری حکم دیا جس پر ایس پی رورل زون نوشیروان علی کی زیر نگرانی تھانہ کھنہ کی پولیس ٹیم نے منشیات فروش جنید ولد محمد ناظم محلہ حکمداد راولپنڈی کو ٹریس کرکے گرفتار کرلیا۔ ملزم کے قبضہ سے 1100گرام چرس برآمد کرکے مقدمہ درج کر لیا گیا۔