مون سون بارشیں، اسلام آباد میں ایمرجنسی رسپانس سینٹرزقائم

August 01, 2021

اسلام آباد (نیوز رپورٹر) مون سون بارشوں سے پیدا ہونے والے خطرات اور سیلاب کے پیش نظر سی ڈی اے انتظامیہ کی ہدایات پراسلام آباد بھر میں خصوصی ہنگامی ردعمل مرکز (ایمرجنسی رسپانس سینٹر) کا قیام عمل لایا گیا ہے۔ ایمرجنسی رسپانس سینٹر کے قیام کے لئے سیکٹر ای الیون،ایف سکس تھری، ایف ٹین، جی سکس تھری، جی سیون ون، جی ایٹ، جی نائن،جی ٹین، جی الیون، آ ئی ایٹ، آ ئی نائن، روال ٹائون، بہارہ کہو (یونین کونسل کے دفاتر)، ڈھوک کالا خان اسلام آباد ہائی وے کا انتخاب کیا گیا ہے۔واضح رہے تمام خصوصی ردعمل مرکز میں شعبہ سینی ٹیشن، انوائرمنٹ، ایم اینڈ آ ر ایم، ای اینڈ ڈی ایم اور ایم سی آ ئی کا عملہ ہمہ وقت اسلام آباد کے شہریوں کی خدمت کے لئے جدید مشینری کے ساتھ چوبیس گھنٹے موجود ہے جبکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال کے پیش نظر سی ڈی اے انتظامیہ نے ریسکو 1122 کے عملے کی بھی خدمات حاصل کر لیہیں۔ شعبہ انوائرمنٹ (ماحولیات) کے 2500 فلیڈ سٹاف، سینی ٹیشن کے 2000 جبکہ ایم پی او، انجینرنگ اور ایم سی آ ئی کا عملہ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نبردآزما ہونے کے لئے آن کال موجود ہے۔