آج سے ویکسی نیشن کے بغیر اندرون ملک فضائی سفر پر پابندی عائد

August 01, 2021


آج سے ویکسی نیشن سرٹیفکیٹ کے بغیر اندرون ملک فضائی سفر پر پابندی لگادی گئی ہے۔

ڈومیسٹک پروازوں میں 18 سال یا زیادہ عمر کے ایسے افراد جن کے پاس ویکسی نیشن سرٹیفکیٹ نہیں ہوگا وہ ہوائی جہاز میں سفر نہیں کر سکیں گے۔

وفاقی وزیر اور سربراہ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر( این سی او سی) اسد عمر کے مطابق یکم اگست سے کم از کم ایک ڈوز لگوانے والے مسافر ہوائی جہاز پر سفر کر سکیں گے۔