کراچی: ڈاکوؤں کی اندھا دھند فائرنگ، مارٹ کا مالک زخمی

August 01, 2021

کراچی میں ڈاکوؤں نے مارٹ میں ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر اندھا دھند فائرنگ کر دی جس سے مارٹ کا مالک زخمی ہو گیا۔

ابوالحسن اصفہانی روڈ پر عباس ٹاؤن میں مارٹ پر ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر فائرنگ سے ڈاکوؤں نے مارٹ کے مالک کو زخمی کر دیا۔

واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ مسلح 2 ڈاکو مارٹ میں داخل ہوئے۔

ایک ڈاکو اندر کاؤنٹر پر بیٹھے دکاندار کے پاس گیا، دوسرا ڈاکو اسلحہ لیئے کھڑا ہے۔

ڈاکو کے کاؤنٹر سے پیسے نکالنے کے دوران دکاندار نے اسلحہ نکالنے کی کوشش، دکاندار نے کاؤنٹر سے پیسے نکالنے والے ڈاکو سے ہاتھا پائی بھی کی۔

اپنے ساتھی کو مشکل میں دیکھ کر دوسرے ڈاکو نے اندھا دھند فائرنگ کر دی، جس سے دکاندار زخمی ہو گیا۔

ملزم دکاندار سے اپنے ساتھی کو چھڑوا کر اسے لے کر فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔