کراچی: ہر ضلع میں ویکسینیشن سینٹر 24 گھنٹے چلانے کا فیصلہ

August 01, 2021

کراچی میں محکمۂ صحت نے ہر ضلع میں کم سے کم ایک ویکسی نیشن سینٹر کو 24 گھنٹے چلانے کا فیصلہ کر لیا۔

پارلیمانی سیکریٹری برائے صحت قاسم سومرو نے سماجی رابطے کی ایپ ٹوئٹر پر جاری کیئے گئے اپنے بیان میں بتایا ہے کہ ضلع وسطی میں وائع سندھ گورنمنٹ چلڈرن اسپتال اور نیو کراچی اسپتال میں 24 گھنٹے ویکس نیشن ہو گی۔

انہوں نے بتایا کہ اسی طرح ضلع شرقی میں ایکسپو سینٹر اور اوجھا اسپتال میں، ضلع جنوبی میں خالق دینا ہال اور جناح اسپتال میں شہریوں کو دن رات 24 گھنٹے ویکسن لگانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

قاسم سومرو نے مزید کہا کہ ضلع غربی میں سندھ گورنمنٹ قطر اسپتال، ضلع ملیر میں مراد میمن گوٹھ اسپتال، اسی طرح ضلع کورنگی میں سندھ گورنمنٹ گورنگی نمبر 5 اسپتال میں بھی 24 گھنٹے کورونا وائرس کی ویکسی نیشن ہو گی۔

پارلیمانی سیکریٹری برائے صحت کا یہ بھی کہنا ہے کہ ان تمام ویکسی نیشن سینٹرز کو 24 گھنٹے چلانے کے لیے انتظامات کو حتمی شکل دی جا رہی ہے۔