کراچی، کورونا کیسز کی شرح 23.79 فیصد تک پہنچ گئی

August 01, 2021


شہرِ قائد کراچی میں عالمی وباء کورونا وائرس کے کیسز کی شرح میں کمی نہ آ سکی، گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح 23.79 فیصد تک پہنچ گئی۔

ترجمانمحکمہ صحت کے مطابق کراچی میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کیئے گئے11 ہزار 65 افراد کے ٹیسٹ میں سے 2 ہزار 632 افراد کے کورونا ٹیسٹ مثبت آئے۔

سندھ بھر میں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے 30 افراد انتقال کر گئے۔

ترجمان محکمہ صحت کے مطابق حیدرآباد میں 24 گھنٹوں میں مثبت کیسز کی شرح 11 اعشاریہ 83 فیصد ریکارڈ کی گئی، یہاں 862 افراد کے کورونا وائرس ٹیسٹ کیئے گئے جن میں سے 102 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی۔

ترجمان محکمۂ صحت کا مزید کہنا ہے کہ سندھ کے دیگر اضلاع میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے کیسز کی شرح 1 اعشاریہ 15 فیصد ریکارڈ کی گئی۔

ترجمان محکمۂ صحت کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں صوبے کے دیگر اضلاع میں کیئے گئے 9 ہزار 266 کورونا ٹیسٹ میں سے 107 افراد میں کورونا کی تصدیق ہوئی ہے۔

سندھ میں کورونا کیسز کی شرح ایک ہفتے میں 13.26 فیصد ریکارڈ کی گئی ہے جبکہ صوبے بھر میں 21 ہزار 578 کورونا ٹیسٹ میں سے 2 ہزار 862 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔