ہمارا مطالبہ خودمختار صوبہ ہے، سیکریٹریٹ ہم بنالیں گے، یوسف رضا گیلانی

August 01, 2021

پی پی رہنما، سینیٹ میں قائدِ حزبِ اختلاف اور سابق وزیرِ اعظم یوسف رضا گیلانی کا کہنا ہے کہ ہمارا مطالبہ خود مختار صوبہ ہے، سیکریٹریٹ ہم بنالیں گے۔

یوسف رضا گیلانی نے میڈیا سے گفتگو کے دوران پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم پی ڈی ایم سے الیکشن لڑے اور کامیاب ہوئے۔

یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ تکلیف اور دکھ میں عوام کے ساتھ ہیں، مہنگائی کےخلاف ہیں۔

سابق وزیرِ اعظم نے کہا کہ پیٹرول و دیگر اشیاء منہگی ہوچکیں، پوری اپوزیشن بھی مہنگائی کےخلاف ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ فری اینڈ فیئر اور ٹرانسپیرنٹ احتساب کو لوگ مانتے ہیں۔

پی پی رہنما کا کشمیر الیکشن سے متعلق یہ کہنا ہے کہکشمیر کے انتخابات میں تمام سیاسی جماعتوں نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔