لاہور: جناح اسپتال کی ایمرجنسی بیماری پھیلانے کا مرکز

August 01, 2021


لاہور کے سرکاری اسپتال جناح کا ایمرجنسی وارڈ بیمار مریضوں میں کورونا وائرس سمیت مزید بیماریاں پھیلانے کا مرکز بن گیا۔

سرکاری اسپتال جناح کے ایمرجنسی وارڈ میں پڑے پرانے بیڈ اور پھٹے ہوئے میٹرس انتظامیہ کی غفلت کا ثبوت دینے لگے۔

جناح اسپتال میں کئی بیڈز کے میٹرس غائب جبکہ بیڈز کے قریب آکسیجن کا کوئی انتظام ہی نہیں۔

مریضوں کے ارد گرد گندگی کے ڈھیر موجود ہیں اور اسپتال کے فضلے سے بالٹیاں بھری ہوئی ہیں۔

ایمرجنسی وارڈ کے ایئرکنڈیشنر بند پڑے ہیں اور وہیل چیئرز کو تالے لگے ہیں۔

اس کے ساتھ ہی خواتین مریضوں کی ای سی جی کے لیے مرد عملہ تعینات ہے جبکہ پردے غائب ہیں۔

دوسری جانبایم ایس جناح اسپتال ڈاکٹر یحییٰ کا کہنا ہے کہ ایمرجنسی وارڈ میں مریضوں کا دباؤ بہت زیادہ ہے۔

ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ ایمرجنسی وارڈ کے تمام مسائل کو جلد حل کر لیں گے۔