موڈرنا ویکسین کِن افراد کو لگے گی؟

August 01, 2021

وزارتِ صحت کے ذرائع کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کی موڈرنا ویکسین دائمی امراض میں مبتلا مریضوں کو لگائی جائے گی۔

ذرائع وزارت صحت نے ایک بیان میں کہا ہے کہ بیرون ملک جانے والے طلباء کو بھی موڈرنا ویکسین لگائی جائے گی۔

ذرائع وزارتِ صحت نے مزید بتایا کہ بیرونِ ملک جانے والے17 سالہ طالب علموں کو بھی موڈرنا ویکسین لگائی جائے گی۔