راولپنڈی، تیز رفتار واٹر ٹینکر کی گاڑیوں کو ٹکر

August 01, 2021

راولپنڈی کی ایئر پورٹ ہاؤسنگ سوسائٹی میں تیز رفتار واٹر ٹینکر کے گاڑیوں کو ٹکر مارنے کے نتیجے میں کئی گاڑیاں تباہ جبکہ 4 افراد زخمی ہو گئے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق تیز رفتار واٹر ٹینکر کی گلی میں کھڑی گاڑیوں سے ٹکر ہوئی جس کے نتیجے میں 4 افراد زخمی ہو گئے۔

ریسکیو ذرائع نے بتایا کہ واٹر ٹینکر گاڑیوں سے ٹکرانے کے بعد ٹرانسفارمر سے بھی جا ٹکرایا۔

ریسکیو ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ حادثے میں ٹینکر ڈرائیور بھی شدید زخمی ہوا ہے۔