وفاقی پولیس شہداء کے 286بچوں کو مستقل کردیا ‘ آئی جی کا تقریب سے خطاب

August 02, 2021

اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار) وفاقی پولیس کے شہداء کی یاد میں دعائیہ تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں آئی جی اسلام آباد، ڈی سی، وزیراعظم کے مشیر علی اعوان دیگر نے شرکت کی۔ آئی جی نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ آج کی تقریب ان تمام فورسز کے شہداء کیلئے ہے۔ چار اگست کو یوم شہداء اس جذبے کے تحت منائیں گے کہ زندہ قومیں اپنے شہداء کو یاد رکھتی ہیں۔ شہداء کے خاندان ہمارے لیے اولین ترجیح ہیں۔ ہم نے شہداء کے 286بچوں کو ملازمت پر مستقل کردیا ہے۔ اس پر وفاقی حکومت کے شکرگزار ہیں۔