عائزہ ترکی میں بارش کیلئے دعاگو

August 02, 2021

پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ عائزہ خان نے بھی ترکی کے جنگلات میں لگی آگ کے باعث جانی و مالی نقصان پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

عائزہ خان نے ترکی کے جنگلات میں بڑے پیمانے پر ہونے والی آتشزدگی کے واقعت پر خصوصی انسٹا اسٹوری شیئر کی ہے۔

انہوں نے اپنی انسٹا اسٹوری میں لکھا کہ ’ترکی کے لیے دعا کریں۔‘

عائزہ نے اپنی ایک اورانسٹا اسٹوری میں بارش کے لیے مانگی جانے والی خصوصی دعائیں شیئر کرتے ہوئے اس مشکل وقت میں ترکی میں بارش کے لیے بھی دعا کی۔

خیال رہے کہ ترکی کے جنوبی اور مغربی حصے میں جنگلات میں لگی آگ پر قابو پانے کی کوششیں جاری ہیں، پانچ روز کے دوران مختلف حادثات میں 6 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

ترک وزارت جنگلات کے مطابق جنگلات میں 112 مقامات پر لگی آگ میں سے 107 پر قابو پالیا گیا ہے۔

ترکی کے علاوہ روس، یوکرین، ایران اور آزربائیجان کی فائر فائٹرز ٹیمیں بھی آگ پر قابو پانے کی کوشش کر رہی ہیں۔