شہنشاہِ غزل مہدی حسن کے بیٹے آصف مہدی انتقال کر گئے

August 02, 2021


شہنشاہِ غزل مہدی حسن کے بیٹے آصف مہدی طویل علالت کے باعث انتقال کر گئے۔

ان کے بیٹے کا کہنا ہے کہ والد طویل عرصہ سے شوگر کے مرض میں مبتلا تھے۔

انھوں نے بتایا کہ والد آصف مہدی کا انتقال پھیپھڑوں میں انفیکشن کی وجہ سے ہوا ہے۔

بیٹے کے مطابق آصف مہدی پھپڑوں کے انفیکشن کے باعث نو دن سے آغا خان اسپتال میں زیرِ علاج تھے۔

بیٹے نے یہ بھی بتایا کہ گزشتہ روز طعبیت خراب ہونے پر انہیں وینٹی لیٹر پر منتقل کیا گیا تھا۔