گلوکار و سماجی کارکن شہزاد رائے کا نیا گانا ریلیز

August 02, 2021

معروف گلوکار اور سماجی کارکن شہزاد رائے نے نیا گانا ریلیز کردیا۔

انہوں نے یہ گانا اپنے لہو اور اپنے قلم سے آزادی کا علم بلند کرنے والوں اور کشمیر سے فلسطین تک مظالم کے سامنے ڈٹ جانے والے بچوں کے نام کیا ہے۔

اس کی گانے کی دُھن شانی حیدر نے ترتیب دی ہے، جبکہ ویڈیو کے ڈائریکٹر فیصل قریشی ہیں۔

اس کی تیاری میں ندیم اسد اور فیض فاؤنڈیشن کا بھی تعاون حاصل رہا۔

شہزاد رائے کا یہ گانا جیو نیٹ ورک اور اس کے تمام سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر ملاحظہ کیا جاسکتا ہے۔