ایس او پیز کی خلاف ورزیاں جاری

August 03, 2021

اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار) کورڈ 19 ایس او پیز کی کھلم کھلا خلاف ورزی ضلعی انتظامیہ کی جانب سے پابندی لگائی گئی تاہم دوسری جانب دکاندار من مانیاں کرنے لگے۔ فیس ماسک کا استعمال بھی نہیں کیا جا رہا۔ سماجی فاصلہ بھی نہیں ہے عوام کا رش سمجھ سے بالاتر ہے۔ یوں تو پورے شہر میں ہی شہری توجہ نہیں دے رہے مگر سیکٹر جی سکس ون تھری میں قائم تین دکانوں کے ارد گرد عوام کا رش ہے دکاندار سمیت عوام بھی کورڈ 19 کی خلاف ورزیاں کررہے ہیں کوئی پوچھنے والا نہیں۔ انتظامیہ ان مارکیٹوں کی جانب رخ نہیں کرتی۔